پاکستان ٹیم کیلئے دورئہ انگلینڈ سخت امتحان ثابت ہوگا،عاقب جاوید

Jul 04, 2021

لاہور(وائس آف ایشیا)پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کیلئے دورئہ انگلینڈ سخت امتحان ثابت ہوگا،مینجمنٹ کو اندازہ ہی نہیں کہ کسے کھلانا اور کسے باہر بٹھانا ہے،کئی کھلاڑیوں کی سلیکشن سمجھ سے بالاتر ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ چاراوپنرز کس لیے ساتھ لے کر گئے ہیں،بابر اعظم رنز بنا رہے ہیں،فخرزمان کی کارکردگی بھی اچھی ہے، محمد رضوان زندگی کی بہترین فارم میں ہیں، ان کے ساتھ شرجیل خان کو بھی منتخب کرلیا، فخرزمان کو مڈل آرڈر میں کھیلنا پڑا،ہر پوزیشن کیلئے موزوں بیٹسمین ہونا چاہیے، انگلینڈ میں بڑا عجیب بیٹنگ آرڈر دیکھنے کو ملے گا،اگر کسی ٹاپ آرڈر بیٹسمین کو نچلے نمبر پر کھلائیں اور اس کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ ہو تو الزام نہیں دے سکتے، ایسا لگتا ہے کہ ٹیم تعمیر نو سے گزر رہی ہے، اس کمبی نیشن کے ساتھ انگلینڈ کو اسی کی سرزمین پر ہرانا بہت مشکل ہوگا۔ 

مزیدخبریں