بھارت‘ جھونپڑی میں بلب اور پنکھا  رکھنے  والی بوڑھی خاتون کو اڑھائی لاکھ کا بل

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع گونا میں جھونپڑی کی رہائشی 65 سالہ رام بائی نامی خاتون صرف ایک بلب اور پنکھا استعمال کرتی ہیں لیکن انہیں بِل ڈھائی لاکھ کا موصول ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ان کا بِل 300 سے 500 روپے تک آتا تھا لیکن عالمی وبا کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے سبب خاتون دو ماہ بِل جمع نا کرواسکیں۔انہوں نے فوری طور پر بجلی کے محکمے کے دفتر کا رخ کیا لیکن وہاں ان کی سننے والا کوئی نہ تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...