کراچی (این این آئی) ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ تاہم یورو اوربرطانوی پونڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ ہفتہ کو ڈالر کی قیمت خرید158.20 روپے اور قیمت فروخت158.60 روپے پر بدستور مستحکم رہی۔تاہم یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہو گیا۔ جس سے یورو کی قیمت خرید 186روپے سے بڑھ کر186.50 روپے اور قیمت فروخت 188روپے سے بڑھ کر 188.50روپے ہو گئی۔ اسی طرح 1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 216 روپے سے بڑھ کر 217.50 روپے اور قیمت فروخت 218 روپے سے بڑھ کر 219.50 روپے پر آ گئی۔