لاہور (نیوز رپورٹر)ترجمان حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کے حوالے سے بعض میڈیا چینلز پر نشر ہونیوالی خبر کو حقائق کے منافی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پی ایس او حیدر علی کے دوستوں نے سرکاری ہیلی کاپٹر کسی سفر کے لئے استعمال نہیں کیا۔ پی ایس او کے دوست ہیلی کاپٹر پر فیصل آباد گئے اور نہ کسی اور شہر دوستوں نے صرف ہیلی کاپٹر میں تصویریں بنائیں لیکن کہیں ٹریول نہیں کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال کا اختیار صرف وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ہے۔ ہیلی کاپٹر کی لاک بک کا پورا ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انکوائری کا حکم بھی دیا ہے۔ اس ضمن میں مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبر من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے۔ متعلقہ ٹی وی چینلز اور رپورٹرز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
عثمان بزدار کے پی ایس او کے دوستوں نے ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا‘ خبر من گھڑت: ترجمان پنجاب حکومت
Jul 04, 2021