قبرستانوںمیں مفت تدفین، پنجاب حکومت قانون میں فوری ترمیم کرے : ہائیکورٹ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے جاتے جاتے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو قبرستانوں میں مفت تدفین کا حکم دے دیا، انتقال کرنے والے افراد کی تدفین کیلئے پیسوں کی وصولی پر پابندی لگا دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔اس حوالے سے پنجاب حکومت کوفوری طور پرقانون میں ترمیم کا حکم دے دیا چیف جسٹس نے تحریری فیصلے میں احادیث اور بین الاقوامی قوانین کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا چیف جسٹس نے کہا کے شہری ساری زندگی اشیا خرید کر حکومت کو ٹیکس ادا کرتاہے اور مرتے وقت بھی اس سے پیسے لیے جاتے ہیں یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ متعلقہ شخص کی تدفین کا خرچہ اٹھائے۔ انتظامیہ قبرستان تک تدفین کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرے قبرستانوں میں درخت لگائیں اور وضو خانے بھی بنا ئے جائیں اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ جسٹس قاسم خان نے ایل ڈی اے کو احکامات بھی جاری کیے ہیں کہ نجی ہاوسنگ سوسائیٹی میں قبرستانوں کی جگہ مختص کی جائے اور پنجاب کہ 4 شہروں میں فوری ماڈل قبرستان قائم کیے جائیں۔شہر خموشاں اتھارٹی کو مکمل اختیارات کے ساتھ فعال کیا جائے اورشہر خموشاں اتھارٹی میں پڑھے لکھے افراد کو بھرتی کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...