سندھ حکومت کا مزدورسے متعلق قانون میں ترمیم کا فیصلہ

کراچی(نیوز رپورٹر)حکومت سندھ نے مزدور کی تعریف سے متعلق قانون میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قانون میں ترمیم کے مطابق ڈیلی ویجز اور سیزنل ورکرز کو بھی مزدور کے برابر مراعات ملیں گی جبکہ مستری، ڈرائیور، کنڈیکٹرز، گھریلو ورکرز کو بھی مزدور کا درجہ دیا جائے گا۔سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز میں ترامیم کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، کسی بھی جگہ کام کرنے والا مزدور خود کو رجسٹرڈ کروا سکے گا، رجسٹرڈ ورکرز کو بینظیر کارڈ کے ذریعے سماجی طبی فوائد ملیں گے۔ ترمیم کے بعد مزدور کو بیماری، حادثے یا کام بند ہونے پر سیزنل ورکرز کو مالی فوائد سے محروم نہیں کیا جا سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن