ملک دشمن عناصر خانہ جنگی کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں:علامہ عبدالخالق اسدی 

 لاہور( خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکہ کو دوٹوک جواب دینے کے بیان کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اْمید ہے کہ وزیراعظم اس پر یوٹرن نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک میں دوبارہ خانہ جنگی کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب انہوں نے ماسٹر سعید کی رسم چہلم میں شرکت کی اور ان کے فرزند کی دستار بندی کی۔ علامہ عبدالخالق اسدی وفد کے ہمراہ ماسٹر سعید کے گھر پہنچے اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ شہید ماسٹر سعید کے قاتلوں کو بھی فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے ۔ 

ای پیپر دی نیشن