عیدقربان ہمیں قربانی، ایثار کا درس دیتی ہے:غلام مرتضی شازی

Jul 04, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضی شازی نے کہا ہے کہ عیدقربان ہمیں قربانی، ایثار اور اللہ کی راہ میں جان کی قربانی سے بھی دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے ہمیں چاہئے کہ اس موقع پر خصوصاً حقداروں، غرباء اور مساکین کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور قربانی کا گوشت بھی انہیں ضرور دیںتاکہ وہ لوگ بھی سب کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے کیا، صاحبزادہ غلام مرتضی شازی نے کہا کہ غرباء اور مساکین کو اپنے ساتھ ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل کر کے عید قربان کا حقیقی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے اللہ تعالیٰ جانوروں کا گوشت نہیں چاہئے بلکہ جانور کی قربانی دینے والے کے تقویٰ دیکھنا مقصود ہوتا ہے۔ 

مزیدخبریں