شیخوپورہ( نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار خصوصی) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 شیخوپورہ کی کارکردگی ہمیشہ کی طرح گزشتہ ماہ بھی مثالی رہی۔ ریسکیو1122 شیخوپورہ کو جون میںمجموعی طور پر52958 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2203 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں 797 ٹریفک حادثات، 1014 میڈیکل ایمرجینسیز، 75 آگ لگنے کے واقعات، 87 کرائم کیس ، 6 ڈوبنے اور 224 متفرق ایمرجنسیزتھیں۔ ان تمام ایمرجینسیز میں 7.67 منٹ اوسطاََٹائم برقرار رہا۔ اس موقعہ پر انچارج ریسکیو 1122 شیخوپورہ انجنئیر رانااعجاز احمد کاکہناتھاکہ ریسکیو1122ہر قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ریسکیو 1122 عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوا م کی فلاح کیلئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔