ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈینگی تدارک اور اس کی روم تھام کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ کے کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد نے کی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ضمیر حسین، سی ای او ہیلتھ ننکانہ ڈاکٹرسہیل طارق ، ڈی ایچ او ڈاکٹر کامران واجد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم ، ڈاکٹر شبیر احمد ، ڈپٹی ڈی ایچ اوز کے علاوہ میونسپل کمیٹیزودیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد نے کہا کہ ضلع بھرکی عوام کو ڈینگی بخار سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔