شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن شیخوپورہ ملک منظور احمد نے کہا کہ فروغ تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے جس کی انجام دہی کی خاطر مرتب کردہ لائحہ عمل موثر و سود مند ثابت ہوا ہے، سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں بدستور بہتری آئی ہے اور طلباء و طالبات کی تعلیمی استبداد میںبھی واضح اضافہ ہوا ہے، اساتذہ کی تکریم کوہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے اور انہیں درپیش مسائل و دشواریوں کا فوری تدارک یقینی بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ نہایت خوش ہیں ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ملک منظور احمد نے کہا کہ اسلام میں جہاں حصول علم پر شدید زور دیا گیا ہے وہاں اساتذہ کی تکریم و تعظیم کی بھی تلقین کی گئی ہے ۔