واربرٹن : شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال‘ تجاوزات کی بھرمار

Jul 04, 2021

واربرٹن (نامہ نگار) سرکاری طور پر ہفتہ صفائی اور ہفتہ تجاوزات کے دوران واربرٹن میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر واٹر فلٹر پلانٹ کیساتھ کھالوں میں گندگی اور بدبو گلی ،کوچوں میں کوڑا کرکٹ کا جمع ہونا معمول بن گیا ۔جبکہ شہر کے بازاروں میں تجاوزات کی وجہ سے پیدل گزرنا بھی محال ہوچکا ہے، دوسری طرف انتظامیہ تجاوزات کے خاتمہ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور ٹائون کمیٹی واربرٹن میں چیف آفیسر بھی تعینات نہیں ہے، عملہ صفائی کم ہونے اور ڈیلی ویجز ملازمین کو بارہ ڈیوٹیا ں تفویض نہ کرنے کی بناء پر شہر مسائل کا گڑھ بن چکا ہے عوامی سماجی حلقوں نے صورت حال کی اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں