کرونا ویکسینیشن کیخلاف پراپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی:اصغر جوئیہ 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کی طرف سے کرونا ویکسی نیشن کیلئے دئیے گئے ہدف کے حصول کیلئے مکمل طور پر متحرک ہے اور ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کیلئے پلاننگ اور مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ضلع کی تمام تحصیلوں اور دیہی علاقوں میں بھی ویکسینیشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور کرونا ویکسینیشن ٹیموں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر کرونا ویکسی نیشن کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈا کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی کیونکہ وطن عزیز سے کرونا وائرس کے خاتمہ کے لئے ویکسینیشن بہت ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری ملازمین فوری ویکسی نیشن کروائیں اور تمام افسران اپنے محکموں کے ملازمین کی ویکسی نیشن کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع میں 5 ہزار افراد کی کرونا  ویکسی نیشن کی گئی اور اب تک شیخوپورہ میں 1 لاکھ 60 ہزار 340 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن