حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی کی زیر صدارت یہاں مرکز اہلسنت جامع الفاروق میں جماعت اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلی علامہ رانا محمد اصغر چشتی ؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں علامہ احمد سعید سیال، علامہ قاری فیصل ندیم کیلانی، علامہ سید سجاد حیدر نقوی، علامہ محمد اشرف سیال، پروفیسر محمد اکرم چشتی، علامہ بدرالزمان تارڑ، علامہ حبیب اﷲجلالی، صوفی اخلاق احمد رضوی، پیر محمد رضا مدنی، مولانا رانا محمد عثمان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا محمد اصغر چشتی کی دینی و ملی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔او رکہا کہ علامہ اصغر چشتی نے لاکھوں دلوں میں عشق رسول ؐکے دیپ جلائے انکی یاد ہمیں ہمیشہ ستائے گی۔ آخر میں انکی بخشش اوردرجا ت کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی۔
علامہ اصغر چشتی نے لاکھوں دلوں میں عشق رسول ؐکے دیپ جلائے:مقررین
Jul 04, 2021