قرض کیلئے قومی اثاثے گروی رکھنا بیمار سوچ ہے : شوکت منیر

Jul 04, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)صوبائی رہنماء آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے کہا ہے کہ حکمران وسائل کی بجائے مسائل پیدا کر رہے ہیں ‘قومی اثاثوں کو عالمی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھنا گری ہوئی سوچ ہے ۔ قرض کیلئے قومی اثاثوں کو گروی رکھنا ایک مرض ہے اس بیمار سوچ کو مسترد کرتے ہیں ۔ حکمران یاد رکھیں خود انحصاری کے بغیر کوئی قوم اپنی خود داری کی حفاظت نہیں کر سکتی ۔ عوام نے پاکستان بنایا انہیں اپنے مستقبل بارے فیصلے کرنیکا بھرپور حق ہے جو ان سے کوئی نہیں چھین سکتا ‘افسوس حکومت منتخب کرنیوالے کسی حکمران کو نصیحت نہیں کر سکتے ۔ جہاں حکومت بری طرح ناکام ہو جائے وہاں ریاست کامیاب نہیں ہو سکتی جو حکمران مسلسل تین سال سے معاشی انقلاب کا مژدا سنا رہے تھے انہوں نے اب وہ دونوں ہاتھوں میں جہازی سائز کے بڑے کشکول اٹھائے ہوئے ہیں  اگر حکمران اور ارکان اسمبلی پاکستان کیساتھ مخلص اور پاکستانیوں کے سچے ہمدرد ہیں تو پھر وہ ہر قسم کی ہوشربا سرکاری مراعات سے دستبردار کیوں نہیں ہو جاتے ‘اس طرح کئی ارب روپے کی بچت ہو گی ۔

مزیدخبریں