فیروزوالا (نامہ نگار)تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما یاسر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے ۔ ہر سطح پر عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن کے ثمرات عوام کو میسر آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوامی خدمت کے حکومتی سفر کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں اور بے جا تنقید سے عوام کو یرغمال بنانے کے درپے ہیں جن کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی، یاسر محمود بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم نے عام آدمی کو سر اٹھا کر جینا سکھایا ہے ۔