حکومت خودمختار نہیں‘معیشت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پرچل رہی :مشتاق احمد

 فیروزوالا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)  پی پی 137 کے تحصیل فیروز والا صدر میاں مشتاق احمدنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آزاد ہے اور نہ ہی خود مختار ہے تمام فیصلے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر لئے جا رہے ہیں۔حکمرانوں میں صوبائی خودمختاری کویقینی بنانے کی صلاحیت نہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کونواز لیگ کا دور یاد ہے جب مہنگائی گذشتہ 20سال کی کم ترین سطح پرتھی،بجلی کابل ہزاروں میں نہیں بلکہ سینکڑوں میں آتا تھا اور ہر سو خوشحالی تھی،گیس اوربجلی کی کمیابی نہیں تھی اورپوراملک روشنیوں ست جگمگارہاتھا،انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے دور میں کھربوں ڈالرکی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی مگراب بحرانوں کے اورکچھ بھی نظرنہیں آرہا۔

ای پیپر دی نیشن