حضرت مجدد الف ثانی حق و صداقت کی علامت تھے: اکبر نقشبندی

Jul 04, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا مجدد الف ثانی تصوف و روحانیت کے امام اور حق و صداقت کی علامت تھے۔آپ نے علم و معرفت کے جو چراغ جلائے حق کے متلاشی آج بھی ان سے روشنی پارہے ہیں،تصوف اور قرآن و سنت کی تعلیمات جدا نہیںآ،حضور نبی کریم کی غلامی کا شرف ہی ولایت کی معراج ہے۔خانقاہی نظام مخلوق خدا کے ساتھ بھلائی کا رویہ اختیار کرنے کی تربیت دیتا ہے۔استحکام پاکستان کیلئے اہل تصوف کے نظریہ محبت کو فروغ دینا ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے تصوف سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈویژنل صدرسرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مزیدخبریں