وقت کی پابندی اور مسافروں کودی جانیوالی سہولیات کو بہتر کیاجائے:چیئرمین ریلویز

Jul 04, 2021

لاہور( کامرس رپورٹر)سیکرٹری / چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی کی سربراہی میں ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلا س ہوا جس میں ریلوے کی ماہانہ کارکردگی ،جائزہ رپورٹ فریٹ، پسنجر، زمینوں کے متعلق معاملات اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔اجلا س میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ریلویز نے کہا کہ ریلوے ہیڈکوارٹرمیں آپ لوگ ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیاکریں تاکہ آپریشنل اور دوسرے معاملات کی سنجیدگی کا اندازہ ہوسکے اور ان پر فوری طور پر قابو پایا جاسکے۔ ٹرینوں کی پنکچوایلیٹی اورسفر کے دوران مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر کیاجائے۔ ہفتہ وار اجلاس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ جس سیکٹر میں بہتری کی گنجائش ہوگی اس میں فوری طور پر کام میں بہتری لاکر اس کمی کو پورا کیا جائے۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو یہ ہدایت کی گئی کہ کیرج فیکٹری اسلام آباد اور چیف کنٹرولر آف سٹورز کے ڈپوز کے میٹریل مینجمنٹ سسٹم کو آپس میں لنک کیا جائے تاکہ انوینٹری ریکارڈ کو مکمل طور پر کمپیوٹر پر دیکھا جاسکے۔ 

مزیدخبریں