جھبراں (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر سیٹھ حنیف نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے دور حکومت میں عوام کو ملنے والے ریلیف کو ختم کر کے حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے عوام حکمرانوں کا کڑا محاسبہ کریں گے ان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے،اپنے ایک بیان میں سیٹھ حنیف نے کہا کہ مہنگائی اور جعلی مینڈیٹ کیخلاف احتجاج اپوزیشن کا حق ہے جو حکومت کو برداشت نہیںتحریک انصاف کی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف مقد مے درج کر کے انتقامی سیاست کو مزید فروغ دے رہی ہے۔