آل پاکستان انجمن تاجران کی فنانس سیکرٹری پیپر مرچنٹ کی دوران ڈکیتی قتل کی مذمت

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے آل پاکستان پیپر مرچنٹ ایسوسی ایشن ناردن زون کے فنانس سیکرٹری حاجی نواز رفیق کی دوران ڈکیتی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموںکو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ تاجرمعیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن انہیںکسی طرح کا تحفظ حاصل نہیں ،مطالبہ ہے کہ حاجی نوازرفیق کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...