شہباز شریف کا قومی معاملات میں کردار قابل ستائش ہے:چوہدری اقبال گجر

Jul 04, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے امور پر قومی یکجہتی انتہائی ضروری ہے  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا اہم قومی معاملات میں ذمہ دارانہ کردار قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی بارے بلائے گئے اجلاس میں وزیر اعظم کی عدم شرکت نئی بات نہیں اس سے قبل کشمیر اور دیگر اہم  قومی معاملات پر بلائے گئے اجلاسوں میں بھی وہ شریک نہیں ہوئے تھے۔ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو سیاست سے بالاتر رکھنا ضروری ہے وزیر اعظم اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی پالیسی کو ترک کریں اور قومی یکجہتی کا ماحول پیدا کریں ان کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف بطور اپوزیشن لیڈر بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں