سانگلہ ہل ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما باقر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست کو کرکٹ سمجھ کر ملک کو تباہ وبرباد کردیا، وزیر اعظم کا طرز عمل جمہوری نہیں ہے وہ ایک آمر کی طرح قوم کو ہانکنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکمرانوں کے پاس عوام کیلئے کچھ نہیں انہیں اپنی عیائشیوں کے سوا کچھ عزیز نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہو ں نے کہاکہ حکمران ملک میں سیاسی استحکام کیلئے انتقامی سیاست چھوڑ کر عوامی خدمت پر دھیان دیتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی شریف خاندان کا مشرف دور میں بھی کڑا احتساب ہو چکا اور موجودہ حکمرانوں نے بھی شریف خاندان کے بچے بچے پر مقدمات قائم کئے اور انہیں جیلوں میں ڈالا لیکن حکمران ان پر کوئی الزام ثابت نہ کر سکے۔