حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا:حاجی فلک شیر 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 5جولائی کا یوم سیاہ منانے سمیت 25 جولائی کو انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے سلسلہ میں تقاریب کا اہتمام کیا جائیگا جن کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں یہ احتجاجی تقاریب حکمرانوں کے اقتدار کی گرتی ہوئی دیوار کیلئے آخری دھکا ثابت ہوں گی، اپنے ایک بیان میں حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت نے اپنے دورِ حکومت میں عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے تحریک انصاف کی حکومت نے ملک پر اربوں ڈالر کے نئے قرضوں کا بوجھ ڈال دیا ہے اور قرضوں کے حصول کے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...