لاہور(خصوصی نامہ نگار)آنجہانی فادر فرانسس ندیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سینیٹ فرانسس چرچ کوٹ لکھپت میں بین المذاہب امن کانفرنس کا انعقادکیاگیا جس میں چیئرمین قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شائ،چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم ، کیپوچین جماعت کے سربراہ ریورنڈ فرانسس صابر،سابق پردھان گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار بشن سنگھ،ڈین کیتھڈرل چرچ پادری شاہد معراج،سیکرٹری جنرل قومی کمیشن فادر اشفاق انتھونی،سہیل احمد رضا،علامہ اصغر عارف چشتی،قاری خالد محمود،مفتی سید عاشق حسین،رانا احسان اللہ،فرانسس مورس جلال،پیٹرک سموئل،فادر قیصر فیروز ، ہنری پال،فیصل فرانسس، بابر خوشی،بابر شہزاد،سنیل صابر،عدنان کاشف،دانش ڈینیل ،نکلسن حاکم،دیدار او ایف ایم،اعجاز بشیر،میسم الیاس،ولیم بشارت، لعزر اسلم،فادر کلارنس حیات،فادر افضال اقبال،فادر جان جوزف،برادر ایوب تھامس سمیت کثیر تعداد میں رہنماؤں نے شرکت کی۔