ایمرجنسی سروسزاکیڈمی میںریسکیو کیڈٹ کور کادوسرا ٹریننگ کورس اختتام پذیر

Jul 04, 2021

لاہور(نامہ نگار) ایمرجنسی سروسزاکیڈمی میں27ریسکیو سیفٹی افسران پر مشتمل ریسکیو کیڈٹ کور کادوسرا ٹریننگ آف ٹرینرزکورس اختتام پذیرہوگیا ہے۔ ایمرجنسی سروسزاکیڈمی کے شعبہ سیفٹی ونگ میں تقریب کا انعقادکیا گیا۔ ریسکیو سیفٹی افسران کے یہ کورس پنجاب کے کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کو این سی سی کی طرز پر ریسکیو کیڈٹ کور (آرسی سی) کا حصہ بنانے کیلئے منعقدکئے گئے تاکہ نوجوانوں کی تربیت کی جائے اور ہر گھر میں ایک فرسٹ ایڈر موجود ہو، یہ تربیت یافتہ جوان اپنے اپنے علاقے میں سیفٹی کو فروغ دیں۔ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹررضوان نصیر نے کہا کہ ریسکیوکیڈٹ کور ٹرینرز کاکورس کے شرکاء اس تربیت کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے اضلاع کے فائر ریسکیورز کو تربیت فراہم کریں اور تربیت یافتہ ریسکیورز کی مدد سے اپنے علاقوںمیں ریسکیو کیڈٹ کور کے جامع پروگرام کو نافذ کرنے کیلئے بہتر منصوبہ بندی کریں۔ 

مزیدخبریں