لاہور(نامہ نگار)ٹریفک پولیس لاہور کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کر دی گئی، نئے انتظامی ڈھانچے کے مطابق ہر سیکٹر میں ایک انسپکٹر انچارج اور دو ایڈیشنل سیکٹر انچارج تعینات ہوں گے۔ٹریفک پولیس کے مطابق نئے تعینات ہونے والے سیکٹر انچارجز کو گاڑی جبکہ ایڈیشنل سیکٹر انچارجز کو ہیوی بائیکس دی جائیں گی اور ایڈیشنل سیکٹر انچارجز دو شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے، نئے تعینات ہونیوالے سیکٹر انچارجز تمام تر ٹریفک معاملات کے ذمہ دار ہوںگے۔ سیکٹر انچارجز غلط پا رکنگ، تجاوزات سمیت دیگر ٹریفک معاملات کے ذمہ دار ہونگے اور ٹرانسپورٹرز، ٹریڈرز اور سکول و کالجز انتظامیہ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے رابطہ میں رہیں گے، سیکٹر انچارج کو ایمرجنسی چھٹی دینے اور سزا جزاء کا لکھ کر بھجوانے میں بااختیار ہوگا اور سیکٹر انچارجز روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک مسائل اور ان کے ممکنہ حل کی رپورٹس بھجوانے کے پابند ہوں گے۔
ہر سیکٹر میں انسپکٹر‘2ایڈیشنل انچارج ‘ٹریفک پولیس کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل
Jul 04, 2021