لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے فاسٹ بائولر اولی رابنسن کو نسلی امتیاز اور دیگر ٹویٹس کرنے پر سزا کو معطل کرکے کھیلنے کی اجازت دیدی گئی ۔ فوری طورپر ان ایکشن ہو سکیں گے ۔ ان پر 8میچز کی پابندی عائد کی گئی تھی جس میں سے تین کی بھگت چکے ہیں ۔ پانچ میچز کی پابندی کو بھی معطل کر دیا گیا ہے ۔ 27سالہ انگلش کرکٹر نے 2012ء اور 2013ء میں ٹویٹس کئے تھے ۔ کرکٹ ڈسپلن کمیشن نے کہا کہ پینل قوانین کا احترام کرتا ہے اور رابنسن کو 3200پائونڈ جرمانہ کیا گیا ہے ۔ رابنسن نے کہا کہ کمیشن کا فیصلہ مکمل طور پر تسلیم کرتا ہوں ۔ پہلے ہی ٹویٹس پر معافی مانگ چکا تھا اور شرمندگی کا اظہار کیا تھا ۔ میری وجہ سے کسی کو بھی تکلیف پہنچی تو اس پر معذرت خواہ ہوں ۔ میرے پروفیشنل کیر یئر میں یہ مشکل ترین وقت ہے ۔