زمینی فورس بہتر یا فضائی: بھارتی فوجی چیفس آپس میں لڑپڑے

نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بپن راوت کی سیاسی تقرری بھارتی فوج کے پول کھولنے لگی۔ پلوامہ ڈرامہ اور دوکلم میں ہزیمت کے بعد بھارتی دفاعی اْمور سنبھالنے والے آپس میں ہی لڑ پڑے۔بھارتی افواج کی جھوٹی شان و شوکت کے پرخچے دْنیا کے سامنے بکھرنے لگے۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف اور ائیر چیف راکیش کمار کے اختلافات میڈیا میں کھل کر سامنے آگئے۔ بپن راوت نے زمینی افواج کو برتر کہا، پلوامہ میں ہزیمت کے بعد بپن راوت نے طعنہ دیتے بھارتی ائیر فورس کو معاون کہا۔بھارتی ائیر چیف نے چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کے بیان کی نفی کر دی۔ بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو کبھی رافیل طیاروں میں کرپشن، پلوامہ اور دوکلم میں ہزیمت اور اندرونی خلفشار کا سامنا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...