اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نے ڈھائی لاکھ سے زائد لوگوں کو مفت علاج کی سہولت کار پر خیبر پی کے حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ پاکستان جس کا وژن علامہ اقبال اور قائداعظم نے دیا وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کے پی صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار 439 افراد کا مفت علاج کیا گیا یہ ہے وہ پاکستان جس کی طرف ہم گامزن ہیں۔ یاد رہے خیبر پی کے پہلا صوبہ ہے جہاں ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت فراہم کی گئی اس کارڈ کا حامل خاندان سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکتا ہے اس سے پہلے صوبے کی 40 فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت دی گئی تھی۔