الیکشن کمیشن، وزیر داخلہ کی کشمیر الیکشن میں مداخلت کا نوٹس لے، حمزہ مجید بزمی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مہاجرین کے حلقہ 43 ویلی 4 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار حمزہ مجید بزمی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی جماعت کی بنیاد کشمیر کے معاملے پر رکھی، اس کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی کشمیر کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، یہاں ہم مہاجرین اپنے کشمیر ی بہن و بھائیوں کی نمائندے ہیں جن کی آواز دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں گے، مظلومین کو انکا حق آزادی دلوانے کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا چھوڑیں گے انشاء اللہ مہاجرین کی تمام سیٹیں جیتیں گے وزیر داخلہ کشمیر الیکشن میں مداخلت کر رہے ہیں جس پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز سمیرا گل، افتخار چوہدری، راجہ کامران، چوہدری الحمید بابر، راجہ الطاف ،اظہر قادری ودیگر بھی موجود تھے،انھوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت آصف علی زردار ی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا مشکور ہوں کہ مجھ پر اعتماد کیا،محترمہ بینظیر بھٹو نے کشمیر کے لئے جو کام کیا وہ آج بھی جاری ہے،بانی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے ہزارسال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا، کشمیری بہن و بھائی سمجھدار ہیں وہ سوچ سمجھ کے ووٹ ڈالیں گے ،پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ کشمیر کے انتخابات میں نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن