راولپنڈی(جنرل رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میںصرف اختیاری مضامین کاامتحان 10جولائی ( ہفتہ) شروع ہو رہا ہے بورڈ کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق امتحانات کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں تعلیمی بورڈ راولپنڈی میں ٹوٹل73578اُمیدواران شامل امتحان ہونگے 225امتحانی مراکز تشکیل دئیے گئے ہیں جن میں طلباء کے98طالبات کے107جبکہ 20 مشترکہ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں تمام اُمیدواران کی رول نمبر سلپس جاری کردی گئیں ہیں ریگولر اُمیدواران کی رول نمبر سلپس اُن کے اداروں کے پورٹل پر اَپ لوڈ کر دی گئیں ہیں۔
راولپنڈی بورڈ ، انٹرمیڈیٹ اختیاری مضامین کاامتحان 10جولائی سے شروع ہو گا
Jul 04, 2021