خانیوال(خبرنگار)لاہور موڑ کے نزدیک کچھ عرصہ قبل طلباء کے درمیان ہونے والی فائرنگ کو اگر پولیس سیرئس لیتی تو یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ قبل لاہور موڑ کے نزدیک ایک تعلیمی ادارے کے باہر چھٹی کے دوران طلبائ کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس پر مطلب نامی طالب علم نے فرحان قاضی نامی طالب علم پر فائرنگ کردی جس سے وہ تو معجزانہ محفوظ رہا مگر فائر بس کو جا لگے پولیس نے موقع سے طالب علم کو حراست میں لے لیا۔مگر کوئی ایسی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس سے ایسے واقعات کا سدباب ہوسکے اور تین روز بعد طالب علم کو چھوڑ دیا گیا۔
کچھ عرصہ قبل پولیس نے فائرنگ کرنے والے طالب علم کوحراست میں لیکرکے چھوڑ دیا
Jul 04, 2021