مودی سرکار کی بدانتظامی کی وجہ سے بھارت کی دو ریاستیں آپس میں لڑ پڑیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومتیں پانی کے مسئلے پر آمنے سامنے آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پانی کے تنازع پرتلنگانہ اور آندھرا پردیش نے متنازع ڈیم پر اپنی اپنی پولیس کو تعینات کر دیا ہے۔تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومتیں ایک دوسرے پر غیر قانونی اری گیشن پروجیکٹس کے زریعے پانی چوری کرنے کا الزام عائد کر رہی ہیں۔