اوکاڑہ میں مدرسہ میں زیر تعلیم دو کم سن بھائیوں کو قتل کیس کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ پر نوٹس لے کرآر پی او ساہیوال سے تفصیلات طلب کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے مدرسہ میں زیر تعلیم دو کم سن بھائیوں کو قتل کرکے لاشوں کو نہر لوئر باری دوآب میں پھینکا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ریسکیو 1122 نے دوسرے روز دونوں بچوں کی لاشیں نہر سے نکال لیں تھی، والدین غم سے نڈھال علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد کے ساتھ نہر پر پہنچ گئے تھے۔