جعلی راجکماری کے اشاروں پر اچھل کود کنیزوں کی نوکری کا حصہ ہے: فردوس عاشق اعوان

Jul 04, 2021 | 15:30

ویب ڈیسک

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کنیزوں کی چتر چالاکیاں خود نمائی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے ۔جعلی راجکماری کے اشاروں پر اچھل کود کنیزوں کی نوکری کا حصہ ہے۔

سماجی رابطے کی ایپ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے حوالے سے کنیز دوم کا جھوٹا واویلا اپنا قدبڑھانے کی ناکام کوشش ہے۔ تاہم ناکامی کے بعد کنیز دوم سوگ منارہی ہے ۔ کنیزوں کی چتر چالاکیاں خود نمائی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرپشن اور بدعنوانوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔عوام نے کرپٹ عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کا مینڈیٹ تحریک انصاف کو دیا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے غیور و باشعور عوام وزیراعظم عمران خان کی طاقت ہیں۔عوامی طاقت سے کرپٹ اور جعلی سورماؤں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔

مزیدخبریں