نااہل درباریوں کا ایک نااہل سیاسی ابو مفرور اشتہاری ہے: ڈاکٹر شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ نااہل لیگ کے اندر سیاسی ابو کی لڑائی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے سیاسی ابو نے سیاست کو جیبیں بھرنے کیلئے استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ نااہل درباریوں کا ایک نااہل سیاسی ابو مفرور اشتہاری ہے ۔ نااہلوں کا دوسرا سیاسی ابو کرپشن اور منی لانڈرنگ کیسسز میں ضمانتی ہے۔ سیاسی ساکھ کی باتیں نااہل لیگی درباریوں کو سوٹ نہیں کرتیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ مولانا سے لیکر زرداری کے پاؤں پڑنے اور بلاول کے دھتکارنے تک نااہل عزت نیلام کرچکے ۔ کرپشن بچاؤ موومنٹ کی نااہل باقیات آج سوات میں سیاسی ناٹک کرنے چلے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ درباری شریفوں کے بعد انکے بچوں کی کرپشن بچا کر نسل در نسل غلامی کا ثبوت دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن