فسادی عورت روز عثمان بزدار کے جرائم پردہ ڈالنے آجاتی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جرم تراشیوں پر روز فسادی عورت پردہ ڈالنے آجاتی ہے۔مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اتوں اتوں رولا پائی جاؤ تے وچوں وچوں کھائی جاؤ کے مشن پر گامزن ہے۔عثمان بزدار جتنے معصوم اور بھولے بھالے دیکھائی دیتے ہیں اتنے ہی وہ ”مال پانی“بنانے کے ماہر نکلے ہیں ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار پنجاب کی تاریخ کا واحد وزیراعلیٰ ہے جس کی لوٹ مار کو چھپانے کےلئے 52ترجمان رکھنے پڑے۔ عثمان بزدار پنجاب کے وزیراعلی ٰنہیں بنی گالہ اینڈ کمپنی کے غلام ہیں۔ بہت جلد فردوس امجد بھی نیب کے ریڈار پر ہونگی پھر مگر مچھ کے آنسو بہاتی نظرآئیں گئی۔

ای پیپر دی نیشن