این سی او سی کی عید الاضحی کے دوران کورونا حفاظتی تدابیر پرعملدرآمد بارے ہدایات جاری

Jul 04, 2021 | 19:13

ویب ڈیسک

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر عید الاضحی کے دوران کورونا حفاظتی تدابیر پر سختی کے حوالے سے نے تمام وفاقی اکائیوں کو مویشی منڈیوں کے قیام سے متعلق تفصیلی ہدایات جاری کردی ہیں۔

فوج نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ یہ منڈیاں شہری مراکز سے باہر قائم کی جائیں گی اور ان ہدایات پر عمل کیا جائے۔این سی او سی ہدایات کے مطابق مویشی بیچنے والوں اور سٹاف کیلئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا،شہروں اور شہری علاقوں کی حدود کے اندر کسی قسم کی خریدو فروخت ممنوع ہوگی۔ منڈیوں کے داخلی مقامات پر انتظامیہ کی جانب سے کورونا کی ٹیسٹنگ، سینی ٹائزر اور ماسک کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں