لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے بانی رہنما حامد خان سے لاہور میں مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی کے سینئر کارکنوں نے ملاقات کی۔ شرکا نے کہا کہ پارٹی کا ایک گروہ چیئرمین کو اصل حقائق سے آگاہ نہیں ہونے دیتا، خوشامدی ٹولے نے پی ٹی آئی حکومت ختم کرانے میں کردار ادا کیا، اس گروہ نے آج بھی بنی گالا آفس پر قبضہ کر رکھا ہے، یہ لوگ اصل کارکنان کو عمران خان سے ملنے نہیں دیتے۔میٹنگ میں حامد خان سے کارکنوں کے مسائل سننے کی درخواست کی گئی۔ حامد خان نے کہا کہ دلبرداشتہ نہ ہوں بہت جلد اچھا وقت آئے گا، پارٹی کی بہتری کیلئے جو کچھ بھی ہو سکا کروں گا، یہ ہماری پارٹی ہے، عمران خان کی قیادت میں کردار ادا کریں گے۔ضمنی الیکشن کے بعد پنجاب میں ورکرز کنونشن رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور اضلاع کے عہدیداروں کو عید کے بعد میٹنگ میں بلایا جائے گا۔ میٹنگ میں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالا اور دیگر شہروں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔