لاہور( خصوصی نامہ نگار)مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا پیر عبد الرب امجد نے کہا کہ جب تک سودی نظام سے چھٹکارا حاصل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملکی معیشت میں بہتری اور مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔حکمران عذابِ الٰہی بن کر قوم پر مسلط ہیں۔ حکومتی اداروں کا سود کے لیے مہم چلانااسلامی جمہوریہ پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔گذشتہ روز جمعیت کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روز افزوں مہنگائی سے غریبوں کے چولہے سرد ہو گئے ہیں۔ نیشنل سکیورٹی قونصل کو مہنگائی کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان کے تمام معاشی مسائل کا حل سودی نظام سے نجات میں ہے۔
حکومتی اداروں کا سود کیلئے مہم چلانالمحہ فکریہ ہے: پیر عبدالرب امجد
Jul 04, 2022