لاہور( خصوصی نامہ نگار) سعودی حکومت کے حج انتظامات قابل تعریف ہیں ،حجاج کرام سعودی قوانین کا احترام کریں اور اپنے ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے جامعہ القدس میں اوکاڑہ سے مولانا جابر حسین کی قیادت میں آنیوالے علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا حافظ عبدالوہاب روپڑی مولانا شکیل الرحمان ناصر اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حج بہت بڑا فریضہ اور اللہ تعالیٰ کی قربت ذریعہ ہے جو تقویٰ کے بغیر ممکن نہیں ۔سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ،منیٰ، مزدلفہ اور میدان عرفات میں اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کیلئے جس طرح سہولیات فراہم کی ہیں ہم سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں انتشار کی سیاست کا خاتمہ کر کے امن اور بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہیے ۔سیاسی اور مذہبی شدت پسندی وطن عزیز کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے علماء لوگوں میں فرقہ پرستی کی بجائے قرآن و حدیث کی دعوت کو پہچانے کی بھرپور کوشش کریں۔
حج انتظامات قابل تعریف،حجاج سعودی قوانین کا احترام کریں : عبدالغفار روپڑی
Jul 04, 2022