لاہور( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر میاں غلام شبیر قادری نے کہا کہ سٹیٹ بینک کاسودی نظام کو جاری رکھنے کیلئے سپریم کورٹ اپیل کرنا غیر شرعی فیصلہ ہے، لہذا وزیر اعظم سٹیٹ بینک کو اپیل واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے۔ عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سودی نظام کی وجہ سے ملکی معیشت پرنحوستوں کے بادل چھائے ہوئے ہیں پاکستانی قوم اسلام کی برکتوں اور رحمتوں سے محروم ہو رہی ہے۔ سودی نظام کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔