بھارتی سپریم کورٹ ملعون نوپور شرما کو قانون کے تحت سزادے: ثروت اعجاز قادری 

Jul 04, 2022


لاہور( خصوصی نامہ نگار) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ ڈرامے بازی کی بجائے ملعون نوپور شرما کو قانون کے تحت سزا دے،سپریم کورٹ کا ملعونہ سے معافی مانگنے کی اپیل بھارتی عدلیہ کی بے بسی ظاہرکررہی ہے،نوپور شرما نے دین اسلام کی توہین کی ہے بھارتی عدلیہ اس کو سزا نہیں دے سکتی تو ملزمہ کو عالمی عدالت کے حوالے کردیا جائے،مسلمانوں پر جھوٹے مقدمہ درج کرکے سیکڑوں کو گرفتار کرلیا اور نوپور شرما کو گرفتاری کیلئے بھارتی حکومت اسکرپٹ تیار کرتی رہی،بھارت سن لے توہین آمیز گستاخانہ سلسلہ نہیں روکا تو اس کے نتائج خطرناک ہونگے،مر سکتے ہیں ۔ نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے،نوپور شرما جنونی دہشتگرد ہے جو مذاہب میں منافرت پھیلا کر دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتی ہے،بی جے پی کی حکومت جنونیت پسند ہے جس نے اقلیتی مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے جنونی ہندوئوں کی سرکاری سرپرستی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوپور شرما کے گستاخی پر مبنی بیان کو بھارتی میڈیا پر سراہنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارتی حکومت توہین آمیز واقعے نوپور شرما کے بیان کی مذمت اور سرزنش کی بجائے حمایت کررہی ہے،بھارت نے ریاستی سطح پر نوپور شرما کی سرپرستی کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزیدخبریں