اسلام آباد(نا مہ نگار)پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA)اسلام آباد کے تحت مقبول احمد گوندل، مینجنگ ڈائریکٹر کی زیر سرپرستی، نیشنل لائبریری آف پاکستان میں پپرا قوانین اور ان کے استعمال کے حوالے سے دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اداروں بشمول کامسیٹس، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،این ڈی ایم اے،لیسکو، فیڈرل شریعت کورٹ سے تعلق رکھنے والے 24 افسران نے شرکت کی اور پپرا کے قوانین سے متعلق اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔ تربیتی پروگرام میں پپراکے ٹرینرز بشمول ڈائریکٹر جنرل فرخ بشیر قاضی،ڈپٹی ڈائریکٹر فائزہ نیئر اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر سید جہانگیر رضوی نے قوانین کے بارے میں شرکا کو تربیت فراہم کی۔
تربیتی ورکشاپ کے اختتام پرمقبو ل احمد گوندل خصوصی خطاب کیا اورٹریننگ کے شرکا کے سوالوں کے جوابات دیئے۔انہوں نے پروکیورمنٹ سرٹیفکیشن،ا ی۔پر وکیو ر منٹ کے حوالے سے بھی شرکا کو بتایا۔پروگرام کے انعقاد پر شرکا نے پپراکی کاوشوں کو سراہا اور مقبول احمد گوندل کے زیر سرپرستی پروکیورمنٹ کے نظام میں جدت کو خوش آئین قرار دیا۔اختتامی سیشن میں ملک کے معروف میڈیا آفسزسے متعلقہ صحافیوں نے بھی شرکت کی اور پروکیورمنٹ کے اغراض و مقاصد اور طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔