لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 19 لاکھ 26 ہزار 450 چالان کئے ہیں ۔ شہر لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹرسائیکلسٹ پہلے نمبر پر، کار سوار دوسرے اور رکشہ ڈرائیور تیسرے نمبر پر ہیں۔ جن میں 11 لاکھ 78 ہزار چالان موٹرسائیکل سواروں، 2 لاکھ 3 ہزار کار ڈرائیورز اور ایک لاکھ 72 ہزار رکشہ ڈرائیورز،ایک لاکھ 40 ہزار پبلک سروس و کمرشل گاڑیوں،ایک لاکھ 10 ہزار ٹرک، پک اپ اور لوڈر گاڑیوں، 76 ہزار 311 فلائنگ کوچز، بسوں اور 6 ہزار 115 ٹرالرز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کارروائی کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ سے زائد شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے ایجوکیٹ کیا گیا۔ حادثات سے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 70 فیصد موٹرسائیکلسٹ حادثات کا شکار ہوئے۔ جس کی بڑی وجہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور قوانین کی پاسداری نہ کرنا ہے۔
سٹی ٹریفک پولیس:قوانین کی خلاف ورزیوں پر 19 لاکھ سے زائدچالان
Jul 04, 2022