راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کے تاجروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے عید کے دوران دکانیں رات گئے تک کھلی رکھنے کی اجازت ملنے پر دکانیں سجانا شروع کردیں راولپنڈی صدر ، راجہ بازار ، ٹنچ بھاٹہ ، مری روڈ رحمٰن آباد چوک ، سکستھ روڈ ، سید پور روڈ ، کمرشل مارکیٹ ، صادق آباد ، بنی ، چکلالہ ، اڈیالہ روڈ ، دھمیال چوک سمیت شہر کی مارکیٹیں اور شاپنگ مالز میں رش بڑھ گیا اتوار کے روز دن کے ابتدائی اوقات ہی میں تاجروں نے دکانیں کھول کر عید کی خریداری کیلئے کسٹمرز کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ۔