بیکن ہاؤس کے ہوم برج اور سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ کے مابین سکالرشپس کا معاہدہ 

Jul 04, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار) پاکستان میںنجی تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے نیٹ ورک بیکن ہائوس کے حال ہی میں متعارف کرائے گئے ہائبرڈ اے لیول اسکول’ ہوم برج‘ نے سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ (SNPET) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سنجن نگر کے طلباء کو پانچ تعلیمی سال کے لیے اسکالرشپس دیے جائیں گے۔ہوم برج کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حارث سفیان اور سنجن نگر ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی ممبر بینا رضا کے مابین اس معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔بیکن ہائوس اس شراکت داری کے تحت ، سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ میں رجسٹرڈپانچ طلباء کو میرٹ کی بنیاد پر مالی مدد دے گا تاکہ ان کی داخلہ فیس، ٹیوشن فیس، لیبارٹری چارجز، LMS (لرننگ مینجمنٹ سسٹم) کے اندراج، نصابی کتب اوردیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے درکار اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔
 23 بھکاری گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے 23 بھکاری گرفتارکرلئے پیشہ وربھکاریوں کے خلاف پولیس کے بیگر سکواڈ نے مختلف چوک چوراہوں میں کارروائی کرکے گرفتاریاں کیں ۔

مزیدخبریں