راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اے این ایف نے اٹک میں کارروائی کرتے ہوئے 57 کلو 900 گرام منشیات برآمد کر لی، 3 ملزمان گرفتار کر لئے ،برھان انٹرچینج کے قریب کار سے 56 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی۔برآمدشدہ منشیات میں 45 کلو 600 گرام افیون اور 10 کلو 800 گرام چرس شامل ہے۔دورانِ کارروائی بٹگرام کے رہائشی جعفر علی اور رحمت حسین نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔
وکالت معاشرتی مسائل سے لڑنا سکھاتی،خواتین کواس شعبے میں
آنا چاہئے،حنا نعمان ایڈووکیٹ
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) حنا نعمان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے خواتین کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کہا ہے کہ خواتین کو وکالت کے پیشے میں آنا چاہئے یہ پیشہ نا صرف خواتین کو باشعور اور خوداربناتا ہے بلکہ انہیں معاشرتی مسائل سے ڈٹ کر لڑنا بھی سکھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وکالت کے پیشے میں خواتین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جتنی عزت ہمیں اس کالے کوٹ کی وجہ سے ملتی ہے شاید ہی کسی اور پیشے میں ملتی ہو بطور انسان معاشرتی مسائل سے ہر کسی کو لڑنا پڑتا ہے اسی طرح آپ جب گھر سے نکلتے ہیں تو ہر بڑھتے قدم کے ساتھ ساتھ آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وکالت کے پیشے میں مرد و خواتین برابر کے حقوق دیئے جاتے ہیں.حنا نعمان نے کہا کہ معاشرتی ترقی کے لیے سب سے اہم رول خواتین ہی ادا کرتی ہیں،خواتین تحمل مزاج ہوتی ہیں اپنے کردار اور گفتگو سے منظم طریقے سے معاملات کو حل کرتی ہیں۔