راولپنڈی(جنرل رپورٹر) راولپنڈی شہر کے گنجان آباد علاقے میں واقع لیاقت روڈ پرموتی مسجد کے با لمقابل گلیوں میں جا بجا پھیلے گندگی کے ڈھیروں نے مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی موذی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا، لیاقت روڈ پر موتی مسجد کے سامنے والی 1نمبر گلی سے لے کر 4نمبر تک کی گلیاں گندگی سے اٹی پڑی ہیں ایسے نظر آتا جیسے یہاں سے کبھی گندگی اٹھائی گئی ہو، ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہیں مکین اور راہ گیروں کو مشکلات کا سا منا ہے اہل علاقہ نے میونسپل کا ر پوریشن حکام سے اپیل کی کہ ان گلیوں کی صفائی کی جائے اور ان علاقوں میں صفائی پر مامور خاکروبوں کی حاضری کو یقینی بنائیں۔
اور صفائی ہو تاکہ مکین موذی امراض میں مبتلا ہونے سے بچ سکیں۔